ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انادرمک، ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطے میں مظاہرہ کیا

انادرمک، ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے پارلیمنٹ کے احاطے میں مظاہرہ کیا

Thu, 20 Dec 2018 22:14:11    S.O. News Service

نئی دہلی،20دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا میں جمعرات کو بھی تعطل برقرار رہنے کی وجہ سے ایوان کا اجلاس دن بھر کے لیے ملتوی ہونے کے بعد انادرمک، ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے مختلف مسائل پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں گاندھی مجسمہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔

انادرمک ارکان نے کاویری پر ڈیم کی مخالفت میں گاندھی مجسمہ کے سامنے تختیاں لے کر مظاہرہ کیا۔مظاہرہ میں پارٹی کے دونوں ایوانوں کے رکن شامل تھے۔اس کے بعد ٹی ڈی پی ممبران نے آندھرا پردیش کی مختلف مطالبات کو لے کر گاندھی جی کی مورتی کے سامنے جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔ٹی ڈی پی رکن آندھرا پردیش کی مجوزہ دارالحکومت امراوتی کے لیے خصوصی مالیاتی مدد دیئے جانے اور کڈپا میں اسٹیل پلانٹ لگانے کی مانگ کو لے کر مظاہرہ کر رہے تھے۔اس دوران وائی ایس آر کانگریس کے راجیہ سبھا ممبران نے بھی آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی مانگ کو لے کر مظاہرہ کیا۔وائی ایس آر کانگریس کے راجیہ سبھا رکن وجے سائی ریڈی کی قیادت میں پارٹی ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے واقع مہاتما گاندھی کی مورتی کے قریب تختیاں لے کر مظاہرہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 11 دسمبر کو پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے کے بعد مسلسل دوسرے ہفتے اعلی ایوان میں مختلف مسائل پر اپوزیشن اور حکمراں ارکان کے ہنگامے کی وجہ سے کاروائی میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔


Share: